بھٹکل 12 / مئی (ایس او نیوز) اسمبلی الیکشن میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد اب کانگریس پارٹی کے لیڈروں کی نظریں ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے انتخابات پر جمی ہیں اور اس کے لئے ٹکٹ کے خواہشمندوں کی قطاریں بھی لگنی شروع ہوگئی ہیں ۔
ایک اطلاع کے مطابق پنچایت انتخابات کے لئے سیٹوں کے ریزرویشن کا اعلان ہونے سے قبل ہی ایک ایک سیٹ کے لئے درجن بھر امیدوار ٹکٹ کے خواہشمند بن کر سامنے آئے ہیں اور پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے لابی بنانے کا کام بھی رفتار پکڑنے لگا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ بھٹکل کے ہیبلے سیٹ سے ضلع پنچایت انتخاب کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے والے افراد کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ۔ یہاں سے کانگریس پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں میں سابق ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، تعلقہ پنچایت سابق صدر پرمیشور دیواڈیگا، بھٹکل بلاک کانگریس سابق صدر وٹھل نائک، تعلقہ پنچایت سابق رکن مہابلیشور نائک، ڈی کے موگیر ہیبلے، پونڈلیک ہیبلے، ایبّو علی، سید علی اور وسنت کھاروی وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔ جبکہ بی جے پی سے بھٹکل بی جے پی منڈل صدر سبرایا دیواڈیگا، سابق صدر راجیش نائک منڈلّی، این ڈی کھاروی، کمار ہیبلے، داس نائک تلگوڈ اور شرینواس کھاروی وغیرہ متوقع امیدواروں میں شامل ہیں ۔
بلال کھنڈ ضلع پنچایت سیٹ کے لئے کانگریس سے گنپتی نائک تلاند، شیوانند ہیبار، شری کنٹھ ہیبار، کے جی نائک ماروکیری، جٹپّا نائک، میناکشی جٹپّا نائک، پدماراج جین، جئے لکشمی گونڈا، ناگوینی گونڈا کے نام سامنے آ رہے ہیں تو بی جے پی سے ٹکٹ کے خواہشمندوں میں بی جے پی ضلع سیکریٹری شیوانی شانتا رام، دھنیا کمار جین، شیش گیری نائک، وینکٹیش نائک مٹھلی وغیرہ کے نام گنائے جا رہے ہیں ۔
بیلکے حلقہ سے ضلع پنچایت کے لئے کانگریس کے متوقع امیدواروں میں منجوناتھ بیلکے ، نارائن نائک سوڈی گدّے ، ایرپّا گرڈیکر، جگدیش نائک بیلکے اور بھاسکر موگیر کے نام ہیں، جبکہ بی جے پی سے ضلع پنچایت سابق رکن سویتا گونڈا، ایلوڈی کوور گرام پنچایت صدر لکشمی نارائن نائک، موہن نائک سرپن کٹّے، بیلکے گرام پنچایت صدر شانتی جگدیش سکرنمنے، گووردھن نائک، مادیوا نائک، ہنومنتا نائک وغیرہ کے میدان میں اترنے کے خواہشمند بتائے جاتے ہیں ۔
ماولّی ضلع پنچایت سیٹ کے لئے کانگریس پارٹی سے گوپال نائک، کرشنا نائک زمیندار، ضلع پنچایت سابق رکن البرٹ ٹکٹ چاہتے ہیں تو بی جے پی سے تعلقہ پنچایت کے سابق رکن کسان بلسے ، وجئے کمار نائک ، کمار نائک وغیرہ انتخاب لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ کائیکینی ضلع پنچایت سیٹ پر کانگریس سے تعلقہ پنچایت سابق صدر ایشور بیلیا نائک ، گوریش نائک ، ضلع پنچایت سابق رکن سندھو بھاسکر نائک، راجو نائک کوپّا وغیرہ کے نام سامنے آئے ہیں ۔ جبکہ بی جے پی سے سبرایا نائک تیرنامکّی، منجپّا نائک، سنتوش نائک ماولّی، شریدھر نائک کوڈسول کے نام فہرست میں شامل ہیں ۔
شیرالی ضلع پنچایت سیٹ کے لئے بھٹکل بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، ضلع پنچایت سابق نائب صدر راما موگیر، الوے کوڈی ماہی گیروں کی سوسائٹی کے صدر وٹھل دئیمنے ، ضلع پنچایت سابق رکن کرشنا نائک پرتھوی، تعلقہ پنچایت سابق رکن وشنو دیواڈیگا، تیمپّا نائک، کمار نائک، ناگیش دیواڈیگا وینکٹاپور سمیت اور بھی کئی لوگ امیدوار بننے کی دوڑ میں ہیں ۔ دوسری طرف بی جے پی کی طرف سے اس سیٹ پر نگاہیں رکھنے والوں کی فہرست کافی لمبی ہے جس میں منجو ناتھ نائک ، سابق رکن اسمبلی سنیل نائک کے بھائی سدھارتھ نائک، سنکرو وینکٹیش نائک، رامچندرا نائک بینگرے، ناگپّا نائک گوڈی ہیتّل، پاشورناتھ جین، موہن دیواڈیگا وینکٹاپور وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔
دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ ایک مہینے کے اندر ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کیا منصوبہ بنایا جاتا ہے اور کن کن حلقوں میں سیٹوں کے ریزرویشن کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد ہی امیدواروں کی حقیقی فہرست بن سکے گی ۔